اسلامی معلوماتی SMS

.
this is tafseere  usmani book rad title image
library
life
Makkah_live
Madinah_live
Radio_Islam_live

ننھے منے بچوں کو دعاؤں سے مانوس کرنےوالی خوبصورت ودلچسپ کتاب۔Duwao_ka_Guldasta

جس میں صبح وشام کی دعائیں،گھر سے باہر نکلنے ،داخل ہونے،کھاناکھانے سے پہلے ،بعد کی دعائیں جمع کی گئی ہیں۔اگر بچپن سے ہی بچوں کو اہتمام کے ساتھ یہ دعائیں یاد کروائی جائیں تو بچوں کی تربیت میں بہت اہم کردار والدین ادا کر سکتے ہیں۔

سیرت رسول ﷺ تمام انسانیت کی کامیابی کا راستہ ہے۔

oswaاس موضوع پر ابھی تک کوئی خاص کتاب ہمارے کتب خانہ میں نہی تھی ،اللہ جزائے خیر دے بعض ساتھیوں نے اس طرف توجہ دلوائی اور اللہ کی توفیق سے ہم نے یہ کتاب تیار کرلی۔

سیرت کی کتاب بھی ایسا موضوع ہے جو سوائے اللہ کی توفیق کے کسی کو اس پر لکھنا نصیب نہیں ہوتا اور مصنف کا معتبر ہونا بھی ضروری ہے تاکہ پڑھنے والا اطمنان سے مصنف کی ذات پر بھروسہ کرکے ایسی کتاب پڑھ سکے اور رہنمائی لے۔

اللہ رب العزت ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین۔

this is islamic book title Bikhre Moti (Scattered pearls) مذکورہ کتاب تقریبا 900 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے اور اسکی خاصیت یہ ہے کہ ایک عالم حضرت مولانا یونس پالن پوری مدظلہ کی زندگی کے کئی سال کے مطالعہ کے دوران جو قیمتی قیمتی عبارات (موتی) سامنے آئے انہیں الگ سے ایک کاپی میں محفوظ کرلیا گیا اور یہ علماء کی عادت بھی ہے کیونکہ انکا ہتھیار،کمال،کارکردگی،ہنر،تمام چیزوں کا دارومدار پختہ علم پر ہی ہوتا ہے لہذا صاحب ذوق علماء کا طبقہ ان علمی موتیوں کو ہمیشہ الگ سے لکھ لیتے ہیں تاکہ مستقبل میں اگر حوالے کی ضرورت پیش آئے تو سہولت رہے۔

اس کتاب کو جب میں نے مختلف مقامات سے مطالعہ کیا تو اس کی خوبصورتی،اہمیت میرے دل میں اتر گئی اور اللہ نے دل میں ڈالا کہ اس کتاب کو اگر عام کردیا جائے تو بہت سے انسانوں کا بھلا ہو جائیگا۔ یہ کتاب عوام کی سطح پر مرتب کی گئی ہے اس کی مثال ہوں سمجھ لیں کہ۔اولاد اللہ سے کیسے مانگی جائے تو اسکا کوئی طریقہ دعا بتائی گئی ہے،اللہ کے ناموں کے فضائل جمع کئے گئے ہیں،پانچ نمازوں کی اوقات کس وجہ سے ہیں اس کی تفصیل ہے،روزی میں برکت کے لئے وظائف جمع کئے گئے ہیں،منت مانگنے کا طریقہ ذکر کیا گیا ہے,جنات کے شرسے بچنے کا نبوی نسخہ وغیرہ۔

یہ کتاب 8جلدوں پر مشتمل ہے آپ کی سہولت کے لئے ہم ایک ایک جلد کرکے پیش کر رہے ہیں تاکہ آپ کے لئے اسکا ڈاؤن لوڈ کرنا آسان ہو۔موجودہ نسخہ جسے سکین کیا گیا ہے اسے مکتبۃ شیخ سعید احمد خان کراچی سے شائع کیا گیا ہے اور یہ ایک جلد میں آیا ہے جسمیں 8جلدیں ایک ساتھ جمع کی گئی ہیں۔