library
life
Makkah_live
Madinah_live

اہم خبر

اسلام "میرے خیال میں" کا نام نہیں ہے۔ بلکہ قرآن   کا حکم نبی کریم ﷺ کی تشریح ،صحابہ  رضی اللہ عنہم  کا عمل اور تابعین ،فقھاء کا اجماع کے مجموعے کا نام ہے۔ جب بھی شرعی مسئلہ معلوم کرنا ہو تو ان تمام بنیادوں پر برابر نظر رکھنی ہوتی ہے تب جاکر شرعی مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔ موجودہ دور کے نام نہاد، بے سندسکالرز ،  ٹی وی پر بیٹھ کر بغیر قرآن سنت کی دلیل کے اپنی رائے بیان کرتے ہیں کہ " میری تحقیق، میری رائے، میری سمجھ" کے مطابق اسلام میں مرتد کی سزا قتل نہیں ہے یا یوں کہتے ہیں کہ وہ حکم آپ ﷺ  کے زمانے کے ساتھ خاص تھا۔ یہ خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور لوگوں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔


محنت کا پہل دیکھ کر خوشی حاصل ہونا اور محنت ضائع ہوتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہونا یہ دونوں جذبات انسان کی فطرت میں شامل ہیں جس سے کوئی بھی خالی نہیں ہے۔
الحمد للہ گزشتہ 4 سال سے ای۔اقرأٔ ویب سائٹ اپنے بیرون ملک میں بسنے والے حضرات کے لئے اسلامی کتابیں ڈیجیٹل بنا کر پیش کر رہی ہے کیونکہ ہمیں ذاتی تجربہ ہے کہ بیرون ملک میں پاک و ہند کے جید علماء کی کتب کا حصول کتنا مشکل ہے اور اسی بنیاد پر 2006 میں ہم نے ویب سائٹ کی بنیاد رکھی تھی۔اور الحمد للہ ابھی تک حسب توفیق جتنا ممکن ہوا کام چل ہی رہا ہے کیونکہ تجربہ صرف میری ذات کے ساتھ ہوا تھا لہذا کئی دوستوں کے مشورے اور اپنی ذاتی محنت سے یہ سلسلہ یہاں تک چلا کے پہنچاچکا ہوں۔اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اسنے مجھ جیسے ناکارہ انسان سے ویب کی دنیا میں اسلام کی نشرواشاعت کے لئے کام لیا۔
بتانہ کچھ یہ ہیکہ ایک کتاب آپ تک کیسے پہنچ پاتی ہے اگر آپ کے علم میں لایا جائے تو  کتاب پڑھتے ہوئے آپ کو احساس ہوگا کہ کیس محنت کے بعد یہ کتاب آپ کے سامنے ہے اس وقت۔اور جو حضرات ویب پر ایسی کتابیں دینا چاہتے ہیں انہیں یہ طریقہ بھی معلوم ہو جائے شاید انکی مدد ہو سکے۔

تلاشSearch

Thank you for using a compliant webbrowser.