library
life
Makkah_live
Madinah_live

witch is the way of sunnah and witch is bidaatالحمد للہ آج ہم آپ تک کتاب (راہ سنت) پہنچانے کا شرف حاصل کر رہے ہیں ۔اس کتاب کے مطالعہ کے بعد ہمارے ذہن میں یہ بات آئی کہ اس کتاب کے مطالعہ سے مطلوبہ موضوع سے تعارف ہونے کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی مفید باتیں سامنے آسکتی ہیں جیسے ۔۔۔۔۔۔

امت مسلمہ میں اختلاف کی بنیاد علماء کا شرعی مسائل میں اختلاف ہے تو اگر علماء کے اختلاف کی بنیاد سمجھ لی جائے تو امت کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے اور نتیجہ یہ سامنے آیا کہ علماء کا اختلاف علم کی بنیاد پر ہوتا ہے،اس علم کے حصول کے لئے جو ذرائع چاہئے ہیں ان کے مضبوط یا کمزور ہونے کی وجہ سے اختلاف ہوتا ہے۔

اس بات کو یوں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ علماء کا ایک طبقہ جس نے علم دارالعلوم دیوبند سے یا اس سے سیکھے ہوئے علماء سے سیکھا تو انکے نزدیک دینی مسائل کو کونسے اور کتنے وسائل سے سمجھا جانا ضروری ہے اور دوسری جانب علماء بریلی یا کسی بھی مسلک کے علماء انہی مسائل کو سمجھ نے کے لئے کیا معیار اپنایا۔

اس کتاب میں جہاں سنت اور بدعت کا تحقیقی جائزہ لیا ہے وہاں ان اختلافی بنیادوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے جسے پڑھنے کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ قاری خود کسی نتیجہ پر پہنچ جائیگا۔

اللہ رب العزت ہماری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

اپنی رائے سے ہمیں ضرور مطلع فرمائیں۔

 

Download Now

Rah e Sunnat



Add this page to your favorite Social Bookmarking websites

Add comment


Security code
Refresh

تلاشSearch

Thank you for using a compliant webbrowser.