اسلامی معلوماتی SMS

.
library
life
Makkah_live
Madinah_live

اسلامی معلوماتی ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا مقصد ہمارے مسلمان معاشرے میں  پھیلائی گئی من گھڑت معلومات کا ایس ایم ایس کے ذریعہ عام ہونا ہے-
ایک مسلمان اللہ رسول کی نسبت سے منسوب ایس ایم ایس جب آگے کسی کو بھیجتا ہے تو یہ سوچ کے بھیجتا ہے کہ ایک اچھی بات کسی اور مسلمان تک پہنچ جائیگی تو میرے لئے یہ عمل باعث ثواب بن جائیگا لیکن وہ بے چارا اس بات سے ناواقف ہوتا ہے کہ جو معلومات وہ آگے کسی کو بھیج رہا ہے کیا وہ صحیح بھی ہے یا نہیں۔

اور اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض بد نصیب،بدبخت افراد جھوٹے واقعات،احادیث،بشارتیں،وعیدیں اور ظلم کی انتہا یہ کہ قرآنی آیات تک کے غلط ترجمے کرکے عوام کے درمیان ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیلا رہے ہیں اور سادہ لوح عوام بغیر تحقیق کے اس گناہ عظیم میں شریک ہورہے ہیں اور بے چاروں کو علم بھی نہیں ایسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ای اقراء ٹیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں عوام کی مدد کی جائے۔ اور انہیں مختلف قسم کی سروسز دی جائیں۔
۔1-اسلامی معلوماتی ایس ایم ایس ہم خود تیار کرکے دینگے مکمل حوالاجات کے ساتھ {تاکہ  اس بات کی تصدیق آپ خود بھی مذکورہ حوالہ سے جا کر دیکھ سکیں۔
2-آپ کے پاس اگر کوئی دینی معلوماتی ایس ایم ایس آتی ہے تو آپ ہمیں بھیجوا سکتے ہیں تحقیق کے لئے آیا وہ معلومات صحیح بھی ہے یا نہیں اور اس کی تحقیق میں ہمیں علماء کی ایک ٹیم کی مدد حاصل رہیگی۔
3-جو جھوٹی ،غلط ایس ایم ایس ہمارے علم میں آجائیگی وہ ہم اپنے ویب سائٹ پے چسپا کردینگے تاکہ عوام کو مطلع کیا جاسکے۔

اللہ سے دعا ہے کہ اس نیکی کے کام میں ہماری مدد فرمائیں اور ہماری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں۔ آمین



Add this page to your favorite Social Bookmarking websites

تلاشSearch

Thank you for using a compliant webbrowser.